ناندیڑ: ۱۰؍جون (اعتمادنیوز)حکومت مہاراشٹرکی جانب سے اقلیتی طبقہ کے طلبہ
کیلئے پالی ٹیکنک ڈپلوما کورسس کیلئے دوسری شفٹ چلائی جارہی ہے ۔ ناندیڑ کے
سرکاری پالی ٹیکنک کالج میں سول اور میکانیکل ڈپلوما میں دوسری شفٹ کیلئے
۱۲۰؍نشستیں موجود ہیں ۔ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلم ، سکھ ، جین ،
بودھ ، پارسی ، کرسچین طلبہ داخلے کیلئے اہل رہیں گے ۔ ریگولر شفٹ کے لئے
سال اول میں مختلف کورسس کیلئے ۳۴۰؍نشستیں ناندیڑ کے پالی ٹیکنک کالج میں
موجود ہیں ۔ کم از کم ۳۵؍فیصد نشانات حاصل کرنے والے طلبہ فارم حاصل کرسکتے
ہیں ۔ داخلے
کیلئے سرکاری پالی ٹیکنک کالج بابا نگر ناندیڑ میں ربط پیدا
کیا جاسکتا ہے ۔ داخلے کی کارروائی آن لائن طرز پر ہے ۔ تمام طلبہ کیلئے
۸؍ویں ، ۹؍ویں ، ۱۰؍ویں جماعت کے مارکس میمو ، ڈوماسائل اور نیشنلٹی
سرٹیفکیٹ لازمی ہے ۔ پسماندہ طبقہ کے طلبہ کیلئے کاسٹ سرٹیفکیٹ اور نان
کریمی لےئر سرٹیفکیٹ ضروری ہے ۔ ۱۰؍ویں ریزلٹ جاری ہوچکا ہے اور اب پالی
ٹیکنک میں داخلوں کی کارروائی شروع ہونے جارہی ہے ۔ خواہشمند طلبہ انٹرنیٹ
پر www.dtemaharashtra.gov.inپر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں اور مزید معلومات
پرنسپل سرکاری پالی ٹیکنک کالج بابا نگر ناندیڑ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔